(یو این آئی) مسلم پولٹیکل کونسل کے صدر ڈاکٹر تسلیم رحمانی نے ایک طرف جہاں حج کے تعلق سے سعودی عرب کے ایران پر عائد شرائط کو غلط قرار دیا وہیں انہوں نے ایران کے حج کے بائیکاٹ کے اعلان کو بھی غلط
قراردیا۔
یہ بات انہوں نے آ ل انڈیا متحدہ ملی محاذ کے زیراہتمام حج کانفرنس میں کہی۔
انہوں نے کہاکہ یہ ایسا مسئلہ نہیں تھا جس کو حل نہ کیا جائے اور دونوں ملکوں کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئے۔